نوشہرو فیروز: نوشہروفیروز کے قریب مہران ہائی وے پر تیز رفتار وین کے ٹکر سے پانچ طالب علم جا ں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایک ہی خاندان کے چھ طالب علم موٹر سائیکل پر سکول جا رہے تھے کہ کوٹ لالو کے قریب تیز رفتار وین کے ٹکر سے پانچ طالب علم جاں بحق ہوگئے اور تین راہگیروں سمیت چار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے نواب شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔نعشیں ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کی گئیں جبکہ وین ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے وین کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے طالبعلموں میں 22 سالہ امتیاز مری ولد اعجاز علی۔ 12 سالہ برسات علی ولد ذوالفقار مری۔ 10 سالہ ظفر علی ولد ریاض مری۔ 9 سالہ علی جان ولد ریاض مری اور 7 سالہ مظفر ولد مظہر علی شامل ہیں۔