تین بچوں کی ماں آشنا سمیت قتل

پشاور:پشاور کے نواحی علاقہ متنی جنگلی ودان گل کلے میں غیرت کے نام پر دیور نے فائرنگ کرکے اپنی بھاوج کوآشنا سمیت موت کے گھاٹ اتاردیا۔

 مسما ۃدلشادہ زوجہ جان گل سکنہ جنگلی ودان گل کلے نے رپورٹ درج کراتے ہوئے متنی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب تقریباً ایک بجے کے قریب میں رفع حاجت کیلئے باہر نکلی تواس کی بہومسما ۃتہمینہ زوجہ لقمان کے کمرے سے باتوں کی آوازیں آرہی تھیں۔

اس دوران میرا دوسرا بیٹا عاطف خان بھی بامسلح اپنے کمرے سے نکل آیا جس نے اپنی بھاوج کے کمرے میں دیکھا تو وہ ایک غیرمرد کیساتھ قابل اعتراض حالت میں موجود تھی۔

 اس نے فائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور واردات کے بعد فرار ہوگیامسما ۃدلشادہ کے مطابق تہمینہ کا شوہر محنت مزدوری کے سلسلہ میں بیرون ملک دوبئی میں مقیم ہے جبکہ بہو کیساتھ موجود غیر مرد کی شناخت مسلم خان ولد ظاہر شاہ ساکن قصایان سے ہوئی ہے۔

 پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے اورمقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش و تفتیش شروع کردی ہے۔


ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد کے مطابق  ملزم کی گرفتار کیلئے ایس ایچ او متنی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کئی ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے لیکن تاحال ملزم روپوش ہے تاہم بہت جلد اسے گرفتار کرلیاجائیگا۔