شادی کا جھانسہ دیکر دوشیزہ کی عصمت دری

پشاور:تھانہ مچنی گیٹ کے علاقہ پجگی روڈ کے رہا ئشی نو جو ان نے جو انسال دوشیزہ کو شادی کا جھا نسہ دیکر  اس کی عزت لو ٹ لی۔

 پولیس کے مطابق مسما ۃ نر گس دختر صا بر حسین سکنہ پجگی روڈ نے پولیس کو بتایا کہ اسکا ملزم سید علی شاہ ولد سید خد مت علی شاہ سکنہ چولی پجگی روڈ کیسا تھ گزشتہ دو سالو ں سے دوستا نہ تعلقا ت تھے اور اکثر مو با ئل فون پر بات چیت بھی کر تے تھے۔

 تین روز قبل سید علی شاہ نے اسکو مو بائل فون پر کا ل کی کہ میر ے گھر آجاؤاور شادی کے بارے میں بات کر نی ہے جس پر وہ گھر سے نکل کر باچا خا ن چوک پجگی روڈ آ ئی جہاں ملزم سید علی شاہ اسے سا تھ لے گیا اور عزت لوٹ لی۔

 اب ملزم اسکے سا تھ شادی سے انکاری ہے جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقد مہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔