پشاور،ماسک نہ پہننے والے شہریوں کی اب خیر نہیں
پشاور: پشاور میں کورونا سے بچاؤ کیلئے سیفٹی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
پولیس کے مطابق سیفٹی ماسک نہ پہننے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سی سی پی او پشاور عباس احسن کے مطابق شہر کے تمام سرکلز کو سیفٹی ماسک کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
سیفٹی ماسک نہ پہننے والوں کو مرحلہ وار گرفتار کیا جائیگا۔