پشاور:باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاورمیں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربین الاقوامی آمد لاونج کے بیت الخلا میں چھپایے گئے موبائل فون کے ڈبوں سے 20 تولہ سونا برآمد کیا گیا جسے فرض شناس سول ایوی ایشن اہلکارفیصل نے کسٹم اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔
سی اے اے کے مطابق سونا قومی ایئرلائین کی پرواز پی کے 284 کے ذریعے دبئی سے پشاورلایا گیا۔