خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم پاکستان اور صوبائی حکومت کے ویژن کی تکمیل کے حوالے سے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ میں سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری / کاروباری سہولت سیل کا آغاز کردیا ہے۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ احسان داؤد بٹ نے کاروباری سہولت سیل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس کو صوبے کی معاشی ترقی میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا جس کی بدولت صوبے میں کاروباری سرگرمیوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا اور اس کے ساتھ یہ سیل کراس بارڈر تجارت کو بھی فروغ دینے کیلئے مفید ثابت ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ نے سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کیلئے انقلابی قدم اٹھایاہے اور اس کیلئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں کاروباری سہولت سیل صوبے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن داؤد بٹ اور اس کی ٹیم کو کاروباری سہولت سیل قائم کرنے پرخراج تحسین پیش کرتاہوں اور یہ امید کرتا ہوں کہ یہ سیل صوبے میں معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے ایک نئے باب کا اضافہ ثابت ہوگا کیونکہ صوبائی حکومت صوبے کو سرمایہ کاروں کے لئے پسندیدہ اور نہایت موزوں خطہ بنائے کیلئے کوشاں ہے۔

 اس سیل کو قائم کرنے میں ورلڈ بینک اور ای آر کے ایف کے تعاون کا بے حد مشکور ہوں اور ساتھ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تعاون سے خیبرپختونخوا سرکاری کاروباری پورٹل بھی قائم کی گئی ہے جس کے ذریعے سرمایہ کار وفاقی اور صوبائی محکموں سے براہ راست اور ان لائن رابطہ کرسکتا ہے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے سیل کے قیام کو سہراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کو سرمایہ کاروں کے لئے ایک موضوع خطہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں، اس تناظر میں صنعت کاروں کو مختلف ٹیکسس میں ریلیف دیا گیا ہیں۔

 مزید برآں حکومت سرمایہ کاری و کاروبار کو فروغ دینے کے لئیسیاحت اور دیگر شعبوں میں فلیگ شپ منصوبے لارہی ہیں۔

 وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اور خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مشترکہ تعاون سے خیبرپختونخوا سرکاری کاروباری پورٹل بھی قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے سرمایہ کار وفاقی اور صوبائی محکموں سے براہ راست اور ان لائن رابطہ کرسکتے ہیں۔ 

سیکرٹری انڈسٹری جاوید مروت نے صنعت کاروں اور تاجر کی نمائندہ تنظیمیں بورڈ آف انویسٹمنٹ سے رہنمائی حاصل کرے گے۔ انہوں نے کہا کے ماحول دوست صنعتی ترقی صوبے کے لئے نا گزیر ہے۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ناجے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور بورڈ آف انویسٹمنٹ خیبرپختونخوا کو کاروباری سہولت سیل قائم کرنے پر مبارکباد دی۔

 انہوں نے کہا حکومت خیبرپختونخوا صحیح پر صحیح اقدام اٹھا رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور صوبے میں کاروباری سرگرمیوں میں آسانی ہو گی انہوں نے مذید کہا کے اس سیل کا قیام ورلڈ بینک کے ایز آف ڑوینگ بزنس کے ایجنڈا سے منسلک ہے اور بنک اس اقدام کے تمام مراحل میں حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ ہے۔

 سی ای او احسان داد بٹ نے تقریب کے اختتام پر کہا کے اس سیل کو قائم کرنے میں ورلڈ بنک اورای آر کے پی کے تعاون کا بے حد مشکور ہوں۔