پشاور؛ٹیڈی گیٹ سرکلرروڈ پردکان میں گیس سلنڈر دھماکہ میں زخمی ہونیوالے مزید دو بھائی جاں بحق ہوگئے جس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔
تین بھائیوں کی ہلاکت پر علاقے کی فضاء سوگوار ہوگئی۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز ٹیڈی گیٹ کے قریب واقعہ دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ سے آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجہ میں دکان میں موجود تین بھائی سید مزمل شاہ ' فاروق شاہ اور مسعود شاہ سمیت چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ایک زخمی سید مزمل شاہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔
گزشتہ روز مزید دو زخمی بھائی فاروق شاہ اور مسعود شاہ بھی ہسپتال میں جانبر نہ ہوسکے۔