الپوری:شانگلہ کیڑئی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جیپ میں پولیس اہلکاراپنے خاندان کے دیگرافراد کے ساتھ آرہا تھاکہ گاڑی الپوری بشام مین شاہراہ پر کیڑئی کے مقام پرکھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت ان کے خاندان کے 6 افراد دم توڑ گئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پولیس کانسٹیبل رحیم زادہ،بھاوج آسیہ بی بی زوجہ حمید اللہ، بھتیجانظر زادہ ولد حمید اللہ موقع پر جبکہ نورین بی بی زوجہ رحمن علی،جلال ولد رحیم زادہ اور ارشد ولد حبیب زادہ ہسپتال میں دم توڑگئے۔