پشاور: ایک اور خواجہ سراء بربریت کا شکار

پشاور میں ملزمان نے خواجہ سراء کواغوا کیا، جنسی تشدد کی ویڈیو بنائی، سر کے بال کاٹے اورہزاروں روپے بھی چھین لئے۔

پشاور(احسن اعوان..کرائم رپورٹر)شہر میں ایک اور خواجہ سرا کے ساتھ زیادتی ، تشدد، پیسے چھیننے اور بعد ازاںپولیس کاروائی کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

       

تھانہ رحمان بابا کے حدود میں کاروائی کرتے ہوئے پشاور پولیس نے خواجہ سراءصدام عرف سویٹی کے اغواء و تشدد میں ملوث چار ملزمان گرفتار کرلئے جنہوں نے گزشتہ شب میوزیکل پروگرام سے واپسی پر خواجہ سراءصدام کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تھا،جبکہ مبینہ طور پر خواجہ سرا پر جنسی تشدد کی ویڈیوز بھی بنائی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے جنسی تشدد کے بعد خواجہ سراءکے بال بھی کاٹے ہیں او ر اس سے نوے ہزار روپے بھی چھینے ہیں۔

ملزمان یونس، عبداللہ، انس اور حیات اللہ کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے۔ جنہوں نے پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد اس گھناونے فعل میں شریک دیگر ساتھیوں کی نشاندہی بھی کرادی ہے جن کی گرفتاری کےلئے ڈی ایس پی صدر سرکل قاضی عصمت اللہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے