وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے دروازے عام لوگوں پر بند 

 

پشاور: وزیر اعلی سیکرٹریٹ پشاور کے چھ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے معمول کی سرگرمیاں محدود کردیں۔ 

وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قراردے دیا۔ 

سی ایم ہاوس میں عام ملاقاتیوں کی آمد پر مکمل پابندی لگادی گئی۔

وزیر اعلی سے منتخب عوامی نمائندوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی محدود کر دیا گیا۔ 


معمول کے سرکاری اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے۔ 

وزیر اعلی ہاوس میں منعقد کئے جانے والے اہم نوعیت کے اجلاسوں میں سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

 وزیر اعلی محمود خان نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور 
عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عوام فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں