سیالکوٹ: مین ڈسکہ بازار میں ٹراؤزر واپس نہ کرنے پر ہونے والے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مین ڈسکہ بازار میں ٹراؤزر واپس نہ کرنے پر گاہک نے دکاندار پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دکاندار کی جوابی فائرنگ سے گاہک اور 2 راہگیر بھی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔