شہریوں کوجرمانہ مہنگا پڑ گیا

لاہور میں جعلی مجسٹریٹ بن کر شہریوں اور دکانداروں کو ماسک نہ لگانے پر جرمانے کرنے والا گروہ پکڑ ا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان جعلی مجسٹریٹ بن کر دکانوں پر چھاپے مارتے تھے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے بہانے ان سے جرمانہ وصول کرتے جب کہ ملزمان نے ماسک نہ پہننے پر شہریوں پر جرمانے بھی کیے۔

قلعہ گجر سنگھ میں ملزمان نے تین دکانداروں کو جعلی رسید یں تھما کر ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا اور شک گزرنے پر ایک دکاندار امتیاز نے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر تینوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جعلی رسیدیں اور پولیس یونیفارمز برآمد کرلی گئیں۔