پشاور: پشاور میں تیز ہوا کے باعث بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سٹیشن کی چھت اکھڑ گئی،
بی آرٹی کے سٹیشن کی سیلنگ اور سائن بورڈ تیز ہوا کا دباﺅ برداشت نہ کرسکے۔
بی آر ٹی کے مال آف حیات آباد سٹیشن نمبر 25 کی سیلنگ تیز ہوا کے باعث اکھڑ گئی جبکہ الیکٹریکل سائن بورڈز کو بھی شدید نقصان پہنچا.
ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سٹیشن پر مرمتی کام جاری تھا جبکہ چھت اکھڑنے کی اطلاعات غلط ہیں۔