پشاور: پشاور کے علا قے دورہ روڈ اچینی کے قریب کچے مکا ن کی چھت تیز آندھی کے باعث منہدم ہونے سے خاتون 2بچیوں سمیت جاں بحق جبکہ 4افراد شدید زخمی ہو گئے۔
جمعہ کی صبح سید مر جان عمر60سال سکنہ دورہ روڈ اچینی کے کچے مکان کی چھت منہدم ہو گئی جس سے ایک ہی خا ندان کے 7افراد ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے،
ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے تمام افراد کو لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا
جہاں پر 6 سالہ رابعہ ، 5 سالہ سنہر ہ اور 60سالہ خد یجہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئیں
جبکہ 50سالہ مریم،40 سالہ منگل ،55سالہ خا تو ن بی بی اور 60سالہ سید مر جان کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے ۔