راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کا آپریشن کرکے دہشتگرد اشرف اللہ عرف طوفانی کو ہلاک کردیا۔
ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں '' صفائی ستھرائی'' آپریشن کیا۔
سکیورٹی فورسز کی طرف سے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس دوران دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے کے تبادلے میں دہشتگرد اشرف اللہ عرف طوفانی مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اشرف اللہ بویا کے علاقے کا رہنے والا تھا،دہشت گرد اشرف اللہ کالعدم تحریک طالبان کا متحرک کمانڈر تھا جو فورسز پر حملوں،بھتہ خوری اور ٹارٹ کلنگ میں ملوث تھا۔