سیاحتی مقام مالم جبہ کو بند کردیا گیا

 پشاور: کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث خیبر پختونخوا حکومت نے سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ کو بند کردیا۔

مالم جبہ میں ریزارٹ بند ہونے سے اسکی، ذپ لائن اور چیئر لفٹ بھی بند کردی گئی۔

 ذولفی بخاری نے بتایا کہ مالم جبہ سیاحت کے فروغ کے لیے اہم مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ذولفی بخاری کے مطابق سیاحتی سیزن شروع ہونے کو ہے، ایسے میں مالم جبہ کو بند کرنے کا سخت فیصلہ کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار723 کیسز رپورٹ ہوئے۔  خیبر پختونخوا میں اب تک 89 ہزار 225 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔