گاڑی کے انتظار میں کھڑی خواتین پر گولیوں کی بوچھاڑ

پشاور: تھانہ چمکنی کے علاقے جھگڑا سٹاپ پر مسلح افراد نے عدالت سے پیشی کے بعد آنیوالی خواتین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئی۔ملزمان قتل کی واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق واقعہ میں شدید زخمی ہونیوالے مسماۃ شکیلہ دختر نیز علی سکنہ بانڈہ شیخ اسماعیل نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بھابھی فرزانہ زوجہ انور علی کے ہمراہ عدالت سے پیشی کے بعد واپس جار رہی تھی کہ اس دوران جھگڑا سٹاپ پر ملزمان لعل شیر، جان شیر، حوید، رمضان اور مختیار پسران مک شمشیر نے ہم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے میری بھابھی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ میں شدید زخمی ہوگئی۔

 پولیس نے رپور ٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ فریقین کے درمیان قتل مقاتلے کی دشمنی چل رہی ہے۔