خیبرپختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

پشاور:خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ کل رات سے شروع ہو نیکا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ بدھ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا، تیز ہواؤں،بارشوں اورژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

کسان خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔