راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیواغر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک دہشت گرد زاہدالدین مارا گیا،مارے جانیوالے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور یہ دہشت گرد بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ،سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بارودی سرنگیں نصب کرنے میں ملوث تھا۔