سوات سے 4دہشتگرد گرفتار 

سوات:سوات کے علا قہ مٹہ میں پولیس کی کاروائی‘ 4 اہم روپوش دہشت گرد گرفتارکرلئے گئے۔

سوات کے علاقہ مٹہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او نواب خان کے مطابق پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 4 اہم روپوش دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جس میں شوکت علی ولد شمس الہادی سکنہ شکردرہ، حضرت علی ولد حضرت بلال سکنی پیرکلے مٹہ،محمد طاہر ولد امان خان سکنہ خریڑی مٹہ اور علی محمد ولد محمد سکنہ دارمئی مٹہ شامل ہیں۔

 چاروں گرفتار مبینہ دہشت گرد پولیس کو دہشت گردی دسمیت دیگر مختلف مقدمات میں مطلوب تھے گرفتار ملزمان کو عدالت عدالت نے جیل بھجوادیا ہے۔