لاہور، نوجوان نے پب جی انداز میں اپنے اہل خانہ ماردیئے 

لاہور:نواں کوٹ میں نوجوان نے آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر فائرنگ کرکے بہن، بھائی، بھابھی اور اپنے دوست کو قتلجبکہ والدہ کو شدید زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ کے رہائشی بلال نامی نوجوان نے گھر والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔

، زخمیوں کو قریبی ہسپتالمنتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون اور ایک مرد کی موت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 2زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بہن، بھابھی اور بھائی کے علاوہ اس کا دوست بھی شامل ہے۔

 زخمی خاتون ملزم کی والدہ ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی ایس پی عمر بلوچ کے مطابق فائرنگ کرنے والا نو جوان آن لائن گیم پب جی کا جنون کی حد تک رسیا تھا۔

 ملزم کے گھر والے اسے پب جی کھیلنے سے روکتے تھے، اسی بات پر گھر میں گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر جھگڑا ہوگیا۔

 آج ملزم کہیں سے پستول لے آیا اور آن لائن گیم ہی کے انداز میں گھر والوں پر فائرنگ کردی۔

 اس دوران بیچ بچا کرانے کے لیے ملزم کا دوست بھی زد میں آگیا۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔