بی آر ٹی پشاور کی 30نئی بسیں پاکستان پہنچ گئیں 

پشاور:بی آر ٹی پشاور کی 30 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں‘۔

 ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق 30 نئی بسوں میں سے متعدد پشاور کے لئے روانہ کردی گئیں۔

نئی بسیں 18 میٹر کی ڈیزل ہائبریڈ ٹیکنالوجی کی حامل ہیں۔

 ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق نئی بسوں سے بی آر ٹی کو مزید تقویت ملے گی۔

 نئی بسوں کو ایکسپریس روٹ سمیت دیگر روٹس پر بھی چلایا جائے گا‘30نئی بسوں کے آنے سے بی آر ٹی پشاور میں بسوں کی مجموعی تعداد 158 ہوجائے گی۔