جج قتل کیس، لطیف آفریدی کے بیٹے سمیت تین افراد گرفتار

 

پشاور: انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کرتے ہوئے تین ملزموں کو حراست میں لے ہے جبکہ مقدمے میں نامزد سپریم کورٹ بار کونسل کے صدر لطیف آفریدی کے بیٹے کی بھی ضلع خیبر سے گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔

 پولیس نے جج آفتاب آفریدی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں کاروائی کرتے ہوئے3 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔گرفتارملزمان کا تعلق باڑہ سے بتا یا جا تا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد میں سپریم بار کونسل صدر عبدالطیف کے بیٹا اور ایک وکیل بھی شامل ہیں۔

ضلع صوابی کے ڈی پی اوشعیب کا کہنا تھا کہ گرفتار تمام افراد کی شناخت مقتول جج کے بیٹے ماجد آفریدی کریں گے۔ایف آئی آرمیں شامل 2 گاڑیاں بھی ریکورکی گئی ہیں۔شناخت پریڈعمل کے بعدمزید تفتیش کی جائے گی۔

یاد رہے جج آفتاب آفریدی کو اہلخانہ سمیت گذشتہ شب صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ماجد آفریدی نے ضلع صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مقدمے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی اور ان کے بیٹے دانش آفریدی سمیت 9 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا ہے۔