پشاور: بی آر ٹی بس میں چھیڑ خانی پرآگ بجھانے والا آلہ چل پڑا جس سے بس میں بیٹھے مسافروں میں افرا تفری پھیل گئی اور مسافر شیشے توڑ کر بس سے باہر نکلے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی بس میں گلبہار اسٹیشن کے قریب مسافر نے آگ بجھانے والے آلے سے چھیڑ خانی کی جس سے آلہ چل پڑا جس کے باعث بس میں افرا تفری مچ گئی اور مسافر شیشے توڑ کر بس سے باہر نکلے۔
ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ترجمان ٹرانس پشاور نے مسافروں سے اپیل ہے کہ بس میں موجود حفاظتی اور دیگر آلات کومت چھیڑیں جب کہ بچوں کو دوران سفر اپنے پاس بیٹھا کر رکھیں۔