اسلام آباد:سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے مختلف شعبہ جات کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے خیبر پختونخوا حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔
منگل کو مذکورہ بالا کیس کا مختصر فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے سنایا۔کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزار سے زائد ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔