لاہور:برکی روڈ پرپنگالی گاؤں میں گھر میں گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں مکان زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں خاتون 4بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائیوں کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق برکی روڈ پنگالی گاؤں میں مکان میں گیس بھرنے سے زور دھماکہ ہوا جس کے باعث مکان زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
دھماکے کی آوا زپر اہل علاقہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق ملبے تلے دب کر خاتون اور چار بچے جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہو گئے۔
ایدھی رضا کاروں اورریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو کے مطابق گھر میں لیکج سے گیس بھر گئی تھی اور آگ جلانے پر دھماکہ ہوگیا، جاں بحق بچوں میں ہارون، شیری، علی اور انوش شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔