پشاور : خواجہ سراﺅ ں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ واہ تک پہنچ گیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور زمانہ خواجہ سراءببلی سمیت دوافراد جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی واقعات کے مطابق جی ٹی روڈ واہ گارڈن پل کے قریب کار پرنامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ببلی نامی خواجہ سراءاور عثمان نامی شخصلقمہ اجل بن گئے ۔ دونوں کی نعشیں ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کردی گئیں۔
خیبر پختونخوا خواجہ سراءکمیونٹی کی صدر میڈم آرزو خان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔