مانسہرہ:پانچ افراد کے قتل میں ملوث مفرور ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، اس دوران ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں پولیس کا اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا۔
سفاک ملزم صادق شاہ 302 کے مقدمہ میں مفرور تھا جسے مانسہرہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا، مقابلہ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، پولیس نے مفرور ملزم کی نعش ہسپتال منتقل کر دی ہے۔
مذکورہ ملزم نے اپنی دو بیٹیوں، ایک بیوی ایک چرواہے جبکہ ایک بس ڈرائیور کو قتل کیا تھا۔
ملزم کی جانب سے قتل کی گئی دونوں لڑکیاں حفظ کر رہی تھیں۔
مذکورہ ملزم نے اپنی بیوی کو انتہائی بیدردی سے قتل کیا تھا اور ایک چرواہے کو لوٹنے کی کوشش میں قتل کر دیا تھا۔
ملزم نے بس ڈرائیور کو بھی لوٹنے کی کوشش میں مزاحمت پر قتل کر دیا تھا، یہ ملزم ایک سفاک درندہ بن چکا تھا۔