پشاور، دوسری شادی نے جان لے لی، پولیس اہلکار حادثہ کی نذر

 

پشاور: رحما ن بابا پولیس سٹیشن کی حدود میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر بیو ی نے اپنے بھائیو ں کے ہمراہ ملکر شوہر کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا ۔ 

واقعا ت کے مطابق لیا قت علی نے سا ل قبل نازو نامی لڑکی سے دوسری شادی کی تھی جس کے بعد لڑائی جھگڑے معمو ل بن گئے تھے، مقتول کے پہلی بیوی مسماة محل تاج بی بی سے تین بچے بھی ہےں

گزشتہ روز لیاقت علی اور پہلی بیوی نازو کے آپس میں لڑائی جھگڑا ہوا جس پر نازو اور اسکے بھائیو ں مد ثر اور عابد نے اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں لیاقت شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا 

ملزما ن ارتکاب جرم کے بعد جائے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مقتول کی والدہ مسما ة اقبالہ زو جہ حفیظ اللہ سکنہ عطاءمحمد گڑ ھی کی رپور رٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔ 
 
ادھر شر قی پولیس سٹیشن کی حدود خیبر روڈ پر چنگ چی پرگنڈا مار 
ڈرائیور ننگیا لے سکنہ افغانستان حال تہکا ل نے ڈیوٹی پر جانے والے موٹر سائیکل ڈسڑ کٹ سیکیو رٹی برانچ (ڈی ایس بی)اہلکار عنا یت خان ولد واصل خان سکنہ تہکال کو ٹکر ما ردی جسکے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا ۔ 
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ لاکھو ں مالیت کا کپڑا اور چنگ چی رکشہ کو تحو یل میں لے لیا۔