جیکب آباد: جیکب آباد میں دوداپور تھانے کی حدود میں جلبانی اور کٹوہر برادری کے درمیان تصادم ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد قتل ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نواحی گاؤں پنھو بھٹی میں جلبانی برادری کے مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ تین رخمی ہوگئے ہیں۔
کٹوہر برادری کے افراد نے قمبر شہداد کوٹ ضلع میں بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کرکے جلبانی برادری کے دو مزید افراد قتل کردیئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لیکرہسپتال منتقل کردیں۔