جعلی نوٹوں کے بعد اب جعلی سکے، ہوشیار رہیں 

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں جعلی نوٹوں کے بعد جعلی سکے بھی بننے کا انکشاف ہوا ہے۔

 پولیس نے جعلی سکے بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سرغنہ کو مشینری سمیت گرفتار کرلیا جبکہ پانچ روپے کے جعلی سکے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن منصور امان کوگزشتہ روز اطلا ع موصول ہوئی کہ تھانہ پھندو کی حدود میں کچھ افراد جعلی پاکستانی سکے بنانے میں مصر وف ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی عتیق شاہ کی سر براہی میں ڈی ایس پی گلبہار لقمان کی نگرانی میں ایس ایچ او پھندو ہمایون خان اور دیگر پولیس افسران کا روائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی سکے بنانے والے گروہ کے سرغنہ ملزم سجاد کو گرفتار کرلیا۔

 ملزم کا تعلق حسن خیل سے ہے،ملزم علاقہ متنی سے کارخانہ منتقل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ملزم کے قبضے سے پانچ روپے کے جعلی سکے اور مشنری برآمد کرلی گئی۔