کرک میں قلم کے مزدور کا قتل 

کرک : میٹھاخیل میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے مقامی صحافی وسیم عالم جاں بحق ہوگئے ، وسیم عالم مقامی اخبارصدائے لواغرکے جوائنت ایڈیٹرتھے۔

نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعدفرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ۔

صحافتی تنظیموں نے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ملزموں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔