کراچی: سخی حسن کے قریب نجی بینک میں نقب زنی ہوئی، اور نامعلوم ملزمان بینک درجنوں بینک لاکر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سخی حسن میں واقع نجی بینک میں نقب زنی کی واردات ہوئی، جس میں نامعلوم ملزمان بینک لاکرز سے نقدی، طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی دستاویز لوٹ کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے رات گئے واردات کی، بینک میں گُھسنے والے ملزمان کی تعداد 4 سے 5 تھی، اور وہ ویلڈنگ کٹر مشین ساتھ لائے تھے، ملزمان نے درجنوں لاکرز کاٹے اور نقدی، طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی دستاویز لوٹ کرلے گئے، پولیس نے بینک گارڈز کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے، اور لاکرز سے کتنی مالیت کا سامان چوری ہوا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔