مظفر آباد: نکیال روڈ پر کار گہری کھائی میں گرنے کے باعث بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹلی نکیال روڈ پر کار گہری کھائی میں گرگئی، جس کے باعث کار میں سوار 6 افراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار نکیال کے علاقے موہڑہ نارہ سے کوٹلی آ رہی تھی، اور اس میں 8 افراد سوار تھے، کار راستے میں حادثے کا شکار ہوکر 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری.
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور مقامی افراد نے آپریشن شروع کردیا، تاہم ایک بچے سمیت 4 افراد دم توڑ چکے تھے.
4 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جب کہ دو افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔