سوات:سوات کے علاقے شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور اس کے تین بیٹوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شانگلہ کے علاقے پورن میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد قتل ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور اس کے تین بیٹے شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پورن ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کو خدشہ ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔