خیبرپختونخوا کابینہ میں دو پرانے دو نئے چہرے شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ میں مزید چار وزراء کو شامل کرلیا۔

جن میں دو سابق وزراء بھی شامل ہیں

کابینہ میں شامل ہونے والے ایم پی ایز میں عاطف خان ،فضل شکور، فیصل امین گنڈاپور اور شکیل خان شامل ہیں۔

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں گورنر شاہ فرمان نے چاروں وزرا سے حلف لیا۔ چاروں ممبران کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزراء،اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان شریک ہوئے۔

عاطف خان اور شکیل خان کو گزشتہ سال کابینہ سے برطرف کیا گیا تھا جب کہ فیصل امین، علی امین گنڈا پور کے بھائی ہیں۔