حب میں فٹبال میچ کے دوران دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ

حب میں فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق حب کے الٰہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جاری تھا کہ دھماکا ہوگیا۔

دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں گورنمنٹ جام غلام قادرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،  بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے علاقےکو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کےذریعے کیا گیا،دھماکا خیزمواد تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پرچھپایا گیا تھا۔