سوات میں خاتون غیر مرد سمیت قتل

 سوات:  سیدوشریف تھانہ  کے حدود کوکڑء میں خاتون اور مرد کو غیرت کے نا م پر قتل کردیاگیا۔

سوات پولیس کے مطابق نادر خان نامی شخص نے خود کو پولیس کے حوالہ کرکے کہا کہ ان کی بیوی کا غیرشخص سے ناجائز تعلقات تھے اس بنا پر دونوں کو قتل کردیا گیاہے ۔پولیس نے دوہرے قتل کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔