لیہ، قیدیوں کی دوسرے شہر منتقلی کے دوران بڑا حادثہ

لیہ:لیہ میں قیدیوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے والی پولیس وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ سات اہلکاروں سمیت 23 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پولیس وین میں قیدیوں کو مظفرگڑھ سے لیہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وین چوک اعظم بائی پاس پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

 حادثے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق،سات اہلکاروں سمیت 23  زخمی ہوئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔