خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق جس کے بعد اس وبا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مردان کے ٹائپ ڈی اسپتال کے انچارج ڈاکٹر محمد اقبال کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ڈاکٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے کورونا آئی سی یو میں گزشتہ 2 ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد اقبال کے جاں بحق ہونے کے بعد صوبے میں اس وبا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بننے والے ڈاکٹروں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔