خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

 پشاور:  خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے جس کے بعد اس وبا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مردان کے ٹائپ ڈی ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر محمد اقبال کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے۔ وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے کورونا آئی سی یو میں گزشتہ 2 ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

 پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد اقبال کے جاں بحق ہونے کے بعد صوبے میں اس وبا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بننے والے ڈاکٹروں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔