لسبیلہ:لسبیلہ میں دوگاڑیوں میں تصادم کے باعث 4افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر لک بدوک کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے۔
متاثرہ افراد کا تعلق تحصیل لاکھڑا سے ہے اور وہ کراچی سے اپنے گھر آرہے تھے۔