پشاور: پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصررشید خان نے مختلف اضلاع میں تعینات 33جوڈیشل افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی۔
جن میں12ایڈیشنل سیشن جج ¾9سینئرسول جج اور12سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ شامل ہیں ، 12ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججز کو گریڈ 21میں ڈسٹرکٹ سیشن جج کے عہدوں پرترقی دی گئی ہے
پشاورہائیکورٹ کے رجسٹرارخواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے جاری الگ الگ اعلامیوں کے مطابق گریڈ 21میں جن12 جوڈیشل افسران کو ترقی دی گئی ہے ان میں عبدالجبار، اعجا زرشید،آصف رشید ، شاہ ولی اللہ حامد ہاشمی، عثمان بشیرخان، مس فریال ضیاءمفتی، محمد عارف خان، شوکت احمد خان، ث سمیرہ ولی، احمد افتخار، دوست محمد خان اور تنویراقبال شامل ہں۔
جن 9سینئرسول ججز کو گریڈ 20میں ترقی دی گئی ہے ان میں محمد اشفاق، محمد ظہور، عصمت اللہ، سید فضل ودود، محمد قاسم، سید مراد علی شاہ ،مس شاہ سلطان،احسان الحق اورارشدعلی جبکہ گریڈ 19میں ترقی پانے والے سول ججزاورجوڈیشل مجسٹریٹس میںآفتاب جاوید، سدرہ عظمت، محمد ولی، ارشد خان، مظہرحسین، محب الرحمان، سائرہ بانو، قیصرشہزاد، شیراز فردوس، غلام حامد ، فائزہ گل اور تنویر عثمان شامل ہیں۔