جماعت نہم تابارویں کے طلباءکے مزے ختم 

 

 پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی ) کی ہدایات کی روشنی میں جماعت نہم سے بارویں تک کے تعلیمی ادارے پیر 19اپریل سے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ¾ یہ تعلیمی ادارے صوبے کے 21اضلاع میں کھولے جا رہے ہیں جن میں دو ضم قبائلی اضلاع بھی شامل ہیں۔ 

کلاس ون سے ہشتم تک کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 27اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے نوٹیفیکشن کے مطابق 19اپریل سے نہم ¾ دہم ¾ گیارویں اور بارویں جماعتوں کی تدریس کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ان میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جن میں کیڈٹ کالجز ¾ سکول ¾ مدرسے ¾ اکیڈمیاں اور ٹیویشن سنٹر بھی شامل ہیں ¾اعلامیہ کے مطابق روزانہ مجموعی تعداد کے نصف طلبہ کو بلایا جائیگا ¾ ہفتے میں تین دن آدھے طلبہ کو تعلیم دی جائے گی جبکہ اگلے تین دن باقی ماندہ طلبہ کیلئے درس و تدریس کا بندوبست کیا جائیگا۔ 

ان اضلاع میں پشاور ¾ نوشہرہ ¾ چارسدہ ¾ مردان ¾ صوابی ¾ کوہاٹ ¾ سوات ¾ ملاکنڈ ¾ دیر لوئر ¾ دیر اپر ¾ بونیر ¾ باجوڑ ¾ خیبر ¾ شانگلہ ¾ ایبٹ آباد ¾ ہری پور ¾ چترال اپر ¾ چترال لوئر ¾ مانسہرہ ¾ ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں شامل ہیں ۔