پشاور:ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے رمضان میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار کااعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق پرائمری سکولز کے لیے صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کے دن پرائمری اسکولز صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے۔
مڈل سے ہائر سیکنڈری تعلیمی اداروں کیلئے صبح 8 سے ساڑھے 12 بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے۔
جمعہ کے دن مڈل سے ہائر سیکنڈری تعلیمی اداروں کیلئے صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک وقت مقرر ہے۔