چارسدہ: تھانہ سٹی کی حدود پشاور روڈ حسین آباد میں ڈیڑھ مرلہ زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 4افرادہلاک جبکہ بیچ بچاؤ کرنے والوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت نازک ہے
واقعات کے مطابق فریق اول شاہد علی ولد اعظم خان,معظم ولد برہان الدین اور فریق دوم شان ولد قاسم نے افطاری کے وقت ڈیڑھ مرلہ زمین کے تنازعہ پر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں فریقین سے ارشاد علی ولد اعظم خان، اکبر علی ولد سبزل اور ذیشان جاں بحق ہوئے جبکہ4 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو چارسدہ ہسپتال پہنچایاجبکہ زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔
زخمیوں میں بیچ بچاؤ کرانے والے افراد بھی شامل ہیں‘ تاحال کسی بھی فریق نے ایک دوسرے کے خلاف تادم تحریر دعویدار ی داری نہیں کی ہے۔