پشاور:کالعدم مذہبی تنظیم کی جانب سے بیس اپریل کو اسلام آباد میں دھرنے کے اعلان کے بعد ممکنہ سیکورٹی صورتحال کے باعث صوبائی حکومت سے فرنٹیئر کانسٹیبلری اور خیبر پختونخوا پولیس کے200پلاٹون طلب کر لئے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت کی جانب سے پیر کو ممکنہ طورپر منظوری کے بعد سو پلاٹون کو اسلام آباد میں تعینات کردیا جائے گا۔
حال ہی میں کالعدم قرار دیئے جانے والی تنظیم کی جانب سے مطالبات کے منظور نہ ہونے کی صورت میں بیس اپریل کو فیض آباد روالپنڈی میں اعلان کردہ احتجاجی دھرنے کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور امن وامان برقرار رکھنے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت سے ایف سی اور خیبر پختونخوا پولیس کے 200پلاٹون طلب کئے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر، ریلوے پولیس سے بھی نفری طلب کی گئی ہے