پشاور: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کوروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے خود ولی باغ چارسدہ میں اپنے گھر پر قرنطین کرلیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات ثمر ہارون بلور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطین کرلیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کارکنان مطمئن رہیں صوبائی صدر کی طبعیت سازگار ہے اور جلد صحت یاب ہوکر ہمارے درمیان ہوں گے۔
صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے تمام پارٹی کارکنان سے صوبائی صدر ایمل ولی خان سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔