پشاور:خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید2 ڈاکٹرجاں بحق ہو گئے۔
ڈاکٹروں کی صوبائی تنظیم کے مطابق ڈاکٹر محمد کامل حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے کورونا آئی سی یو میں گزشتہ کئی دنوں سے داخل تھے۔
ڈاکٹر محمد کامل گزشتہ 3ہفتوں سے کووڈ نمونیا میں مبتلا تھے‘ڈاکٹر محمد کامل محکمہ صحت سے ریٹائرد سینئر میڈیکل آفیسرتھے۔
سوات سے تعلق رکھنے والے معروف سرجن ڈاکٹر عبدالکبیر بھی کورونا کا شکار ہوگئے ڈاکٹر کبیر کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اسلام آباد کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے وہ سوات سے قومی اسمبلی کے سابق رکن علاؤالدین کے بھائی تھے۔
ڈاکٹر محمد کامل اور سرجن عبدالکبیر کی وفات کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 60 ہوگئی۔