کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

کراچی : پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد بڑی تباہی سے بچ گیا ، سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی اور رینجرز نے جامشورو کے قریب کارروائی کی، کارروائی کے دوران ایک گروپ کے 5 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشت گردوں میں 2 خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔

عمر شاہد کا کہنا تھا کہ رینجرز،انٹیلی جنس ٹیمیں کافی عرصے سےکام کررہی تھیں، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا ہےکہ انکا پلان پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ کافی عرصےسےاس سیل کےخلاف کام ہورہاتھا، یہ افغانستان سےواپس پاکستان آئے تھے، گرفتاردہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بظاہر دہشتگرد کراچی میں حملے کی ریکی کرچکے تھے ، یہ دہشتگرد حملے کیلئے کراچی واپس آئے تھے اور ملزمان کی نقل وحرکت پہلے بھی کراچی میں رہی ہے، دہشت گردوں سے دوخودکش جیکٹ، 6دستی بم،3ایس ایم جی برآمد کئے گئے ہیں۔

دورسری جانب کرنل شبیر نے بتایا کہ اللہ کی مددسےہم نےکل یہ آپریشن مکمل کرلیا ہے ، اس گروپ کےسرغنہ نے افغانستان کاپاسپورٹ بنارکھاتھا اور سوات آپریشن کےدوران وہ اپنی فیملی کیساتھ یہاں سےچلاگیاتھا، ملزمان سے برآمد چیزوں میں سعیدآباد کا نقشہ اور ویڈیوشامل ہے۔